بیت المقدس حملے میں کم از کم پانچ اسرائیلی ہلاک

Share

اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ پیر کو مشرقی مقبوضہ بیت المقدس ایک سڑک پر فائرنگ کے حملے میں چار افراد جان سے گئے اور کئی دیگر زخمی ہیں۔

میگن ڈیوڈ ادوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی اور طبی ٹیموں نے ’چار افراد کی موت کی تصدیق کی، جن میں ایک 50 سالہ شخص اور تقریباً 30 سال کی عمر کے تین مرد شامل ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ کئی دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے پانچ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم دا یروشلم پوسٹ نے اموات کی تعداد پانچ رپورٹ کی ہے۔

اخبار نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ چار افراد جائے وقوعہ پر ہی جان سے چلے گئے تھے، جب کہ ایک زخمی نے شار زیڈک میڈیکل سینٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

ایسویسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملہ آوروں نے شمالی بیت المقدس کے ایک مصروف چوراہے پر بس کے اندر فائرنگ کی۔ پیرا میڈکس کا کہنا ہے کہ 15 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں کو فائرنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ’نیوٹرلائز‘ کر دیا گیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یہ حملہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی داخلی راستے پر ایک بڑے چوراہے پر ہوا، جو مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی بستیوں کی طرف جانے والی سڑک ہے۔

ایسویسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملے کی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ صبح کے مصروف اوقات میں درجنوں افراد ایک بس سٹاپ سے بھاگ رہے تھے۔ موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس کے مطابق علاقہ افراتفری کا شکار تھا، شیشے ٹوٹے ہوئے بکھرے تھے، اور کئی زخمی اور بے ہوش افراد سڑک اور فٹ پاتھ پر پڑے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیر ستمبر 8 , 2025
Shareسونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ […]

You May Like