انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: جھڑپ میں 2 فوجیوں سمیت 4 افراد کی موت

Share

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دو روزہ جھڑپ کے دوران دو مشتبہ عسکریت پسند اور دو انڈین فوجی مارے گئے۔

حکام نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ یہ جھڑپ پیر کو جنوبی ضلع کلگام کے جنگلات میں اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے ایک خفیہ اطلاع پر عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے کارروائی کی۔

انڈین فوج کی ’چنار کور‘ نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران دو روز تک دونوں جانب سے ’شدید فائرنگ کا تبادلہ‘ ہوا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’انڈین فوج اپنے مارے گئے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔‘

دوسری جانب مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

کشمیر، جو مسلم اکثریتی خطہ ہے، 1947 میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان تقسیم ہے، اور دونوں ملک اس پر مکمل دعویٰ رکھتے ہیں۔

1989  سے کشمیری کشمیری انڈین تسلط کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں جو یا تو کشمیر کی مکمل آزادی یا پاکستان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تنازع میں اب تک دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

رواں سال اپریل میں پہلگام حملے کے فوراً بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

انڈیا کا الزام ہے کہ پاکستان کی جانب سے وادی میں عسکریت پسندی کو ہوا دی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور انڈین فورسز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان مئی میں خوفناک جھڑپیں ہوئی جن میں دونوں جانب سے جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ انڈیا نے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی ’دہشت گرد‘ حملے کو ’جنگی اقدام‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قطر میں اسرائیلی حملہ، حماس رہنما ’محفوظ‘ رہے

منگل ستمبر 9 , 2025
Share قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کو اسرائیل نے حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔ تاہم حماس کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کی قیادت محفوظ رہی۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ تنظیم کی قیادت ’بزدلانہ قتل کی […]

You May Like