پاکستانی فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات، سکیورٹی، علاقائی تعاون پر زور

Share

پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی، خصوصاً اقتصادی اشتراک، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ملاقات کے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دہائیوں سے پاکستان کی معیشت اور سکیورٹی کے لیے جاری سرمایہ کاری اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سکیورٹی سے جڑا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ کوششوں کے ذریعے باہمی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دیں گے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پیر فروری 16 , 2026
Shareجنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔ […]

You May Like