لاہور میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share

جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سڈنی حملے کا ملزم عدالت میں پیش، ہر سوال پر صرف ’ہاں‘ کہا

پیر فروری 16 , 2026
Share گذشتہ سال سڈنی کے بونڈائی ساحل پر تین دہائیوں میں آسٹریلیا میں لوگوں پر فائرنگ کے بدترین واقعے میں ملوث ملزم  پہلی بار عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ 24 سالہ انڈین شہری نوید اکرم کو اتوار 14 دسمبر کو سڈنی کے آرچر پارک میں ایک یہودی تقریب پر […]

You May Like