مغوی اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش ہرنائی سے مل گئی: لیویز

Share

بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی کی لاش اتوار کو ہرنائی سے مل گئی۔

لیویز ہیڈ کوارٹر زیارت کے رسالدار محمد عمران دومڑ نے بتایا کہ 10 اگست کو زیارت کے علاقے زہزری سے محمد افضل اور ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

عمران دومڑ نے بتایا کہ آج ہرنائی کے علاقے زردالوں میں ایک لاش ملنے کی اطلاع پر لیویز فورس نے موقعے پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے طور پر ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ محمد افضل کے مغوی بیٹے مستنصر کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک جاری بیان میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اغوا کاروں نے گذشتہ روز محمد افضل کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپنی بازیابی کے لیے اقدامات کی اپیل کی تھی۔

اسی کالعدم تنظیم نے گذشتہ ہفتے تربت کے علاقے تمپ سے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جنھیں گذشتہ بدھ کو بازیاب کرا لیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان شہریوں سمیت 7 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

اتوار ستمبر 21 , 2025
Share پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں صوبے خیبر پختونخوا میں سات پاکستانی طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو یہ عسکریت پسند ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے […]

You May Like