وزیر اعظم کی اپنے لیے استثنیٰ کی تجویز واپس لینے کی ہدایت

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت وزیر اعظم کے لیے مجوزہ استثنیٰ واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو ’مکمل طور پر جوابدہ‘ رہنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے 27 ویں ترمیم میں وزیر اعظم کو استثنیٰ دینے کی شق کو واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ’آذربائیجان سے واپسی پر مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہماری پارٹی سے تعلق رکھنے والے کچھ سینیٹرز نے وزیر اعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ایک ترمیم جمع کروائی ہے۔‘

ہفتے کو آئین (27 ویں ترمیم) ایکٹ، 2025 کا بل وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے چند گھنٹوں بعد پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کیا گیا تھا، جس سے مجوزہ تبدیلیوں کی رفتار اور دائرہ کار پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔  

اس بل میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی، صوبائی کابینہ میں اعلیٰ حد اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔
 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرپرسن سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کے پینل کے ان کے ہم منصب ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک آج کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز نے ایکس پر پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’جب کہ میں نیک نیتی سے ان کے ارادے کو تسلیم کرتا ہوں، یہ تجویز کابینہ کے منظور کردہ مسودے کا حصہ نہیں تھی، میں نے اسے فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔‘

انہوں نے زور دیا کہ ’اصول کے طور پر، ایک منتخب وزیر اعظم کو عدالت اور عوام دونوں کے سامنے مکمل طور پر جوابدہ رہنا چاہیے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماحولیاتی کانفرنس کی دعوت نہ دینا قابل افسوس: افغان حکومت

پیر نومبر 10 , 2025
Share طالبان حکومت نے افغانستان کو اقوام متحدہ کی 30ویں ماحولیاتی کانفرنس (کوپ 30) میں مدعو نہ پر یہ کہتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یہ کانفرنس آج (پیر سے) برازیل […]

You May Like