علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

Share

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے  خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان  کے روبرو  کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی  علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے  فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

دورانِ سماعت  اسسٹنٹ اٹارنی جنرل  نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں۔ یہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کی درخواست نمٹا دیں، اچھا نہیں لگتا کہ بار بار آئیں۔ ایف آئی اے کی 2 انکوائریاں بھی ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ  کاش آپ یہ بات خلوص دل سے کرتے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہم پیشی سے استثنا دیتے ہیں۔ ان کے وکیل پیش ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

13 سالہ لڑکا جہاز کے پہیوں میں چھپ کر افغانستان سے دہلی پہنچ گیا

منگل ستمبر 23 , 2025
Shareافغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے […]

You May Like