ٹرمپ نے چینی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے رواں سال کے اختتام سے قبل اہم ملاقات متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات متوقع ہے، غالب امکان ہے کہ یہ ملاقات سال ختم ہونے سے پہلے ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی معاملات پر پیش رفت کے لیے امریکی وزیر خزانہ کی چینی حکام سے بات چیت ہو چکی ہے، اور وہ اس مذاکراتی عمل سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی وزیر خزانہ اور چینی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والی گفتگو حوصلہ افزا ہے، اور اس کے مثبت نتائج کی توقع ہے۔

دوسری جانب روس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے نئی امن ڈیڈلائن پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جو افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کریملن نے جلد مؤقف واضح نہ کیا تو روسی معیشت کے خلاف 10 روز کے اندر نئے محصولات نافذ کر دیے جائیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب تک کریملن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور اس خاموشی پر افسوس ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حسن ابدال: گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے دو خواتین کی موت، بچے سمیت تین لاپتہ

بدھ جولائی 30 , 2025
Share صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں گذشتہ رات ایک مسافر گاڑی کے برساتی نالے میں گرنے سے دو خواتین کی موت واقع ہوئی، جب کہ مزید دو عورتیں اور ایک بچہ لاپتہ ہیں۔ ریسکیو 1122 اٹک کے ترجمان محمد فاروق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حادثہ تحصیل حسن […]

You May Like