کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Share


کراچی:

شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تیراہ واقعہ، ’عسکری و حکومتی‘ ارکان سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم: باڑہ سیاسی اتحاد

جمعرات ستمبر 25 , 2025
Share خیبر پختونخوا میں بدھ کو قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب پیش آئے واقعے کے بعد باڑہ سیاسی اتحاد نے حکومتی حکام سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ وادی تیرہ میں پیش آئے واقعے پر پولیس یا […]

You May Like