ایمازون کے برساتی جنگلات مزید قدآور ہو رہے ہیں: تحقیق

Share

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایٹماسفیئر میں بڑھتے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کے نتیجے میں ایمازون کے برساتی جنگلات کے درخت بڑے ہو رہے ہیں۔

نیچر پلانٹس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ گزشتہ 30 برس کے اندر ہر دہائی میں ایمازون کے درختوں کا اوسط سائز 3.2 فی صد تک بڑھا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ رجحان کاربن ڈائی آکسائیڈ کی وافر مقدار کے ذرخیز اثرات سے مطابقت رکھتا ہے، جو کہ پودوں کی نمو کو بڑھا سکتا ہے۔

یہ نتائج 60 سے زائد جامعات کے بین الاقوامی اشتراک RAINFOR نیٹ ورک کی تحقیق میں سامنے آئی ہیں۔ تقریبا 100  سائنسدانوں نے طویل مدتی ڈیٹاسیٹ بنانے کے لئے 188 مستقل جنگلاتی پلاٹ میں درختوں کی نگرانی کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہر لمحہ بڑھتا ہوا خطرہ

ہفتہ ستمبر 27 , 2025
Shareانسان اس جہان کی وہ واحد مخلوق ہے جو اپنے تھوڑے سے فائدے پر بڑے نقصان کو بالکل خاطر میں نہیں لاتی ہے بلکہ فخریہ اپنے اس احمقانہ عمل کی ترویج بھی کرتی ہے۔ خالقِ کائنات نے خلقِ انسانی کو ’’ اشرف المخلوقات‘‘ کا درجہ عطا فرمایا ہے یعنی اُس […]

You May Like