کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار

Share

شہر قائد میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے پرانا گولیمار کے علاقے میں بھتہ خوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اس دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔

مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ مزید دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت عبدالحق اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان علاقے میں بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ اسمبلی میں جامعات  پر بحث، بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج

پیر فروری 9 , 2026
Share کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جامعات، بسوں کی حالت اور دیگر امور پر بحث ہوئی جب کہ بات کرنے کی اجازت نہ  ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جس کے  آغاز […]

You May Like