صحافیوں کے حوالے سے سرکاری اشتہار ’پریشان کن‘: فریڈم نیٹ ورک

Share

میڈیا واچ ڈاگ ’فریڈم نیٹ ورک‘ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ’معلومات کی جنگ کے خطرات‘ کے نام پر صحافیوں، فری لانسرز اور سول سوسائٹی کے خلاف مختلف اخبارات میں اشتہار کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فریڈم نیٹ ورک نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اشتہار فوراً واپس لے اور صحافتی برادری کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عوامی سطح پر وضاحت جاری کرے۔

تنظیم نے کہا ’جس شخص نے یہ اشتہار لکھا، تیار اور منظور کیا ہے، اس نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی زندگیاں اس طرح خطرے میں ڈال دیں کہ انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنا کر پیش کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ایسے وقت میں جب میڈیا پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، یہ بیانیہ لاپروائی اور خطرناک ہے۔‘

تنظیم نے اشتہار میں صحافیوں، فری لانسرز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے حوالے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے ’بے حد پریشان کن‘ قرار دیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے یکم اور دو اکتوبر، 2025 کو شائع ہونے والے اس اشتہار میں سوشل میڈیا صارفین کو ’ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے پردے کے پیچھے چھپے دشمن‘ سے خبردار کیا گیا ہے۔ 

اشتہار میں کہا گیا کہ ’کبھی صحافی کا روپ دھار کر، کبھی این جی او کارکن یا فری لانس کے طور پر، وہ آپ سے حساس معلومات حاصل کرتا ہے جو ہماری سڑکوں پر بے چینی، خوف اور افراتفری پھیلا دیتی ہیں۔‘

حکومت اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق کی حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ

جمعرات اکتوبر 2 , 2025
Share غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا بحری بیڑے میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر 40 منٹ کے بعد سے ان کا اپنا شوہر سے رابطہ […]

You May Like