کراچی، کیماڑی میں فائرنگ سے مرد و خاتون جاں بحق، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ

Share


کراچی:

کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ پر صدر ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکات ’من و عن‘ پاکستان کے نہیں: وزیر خارجہ

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
Share پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جمعے کو قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں امن منصوبے کے جو 20 نکات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیے وہ ’من و عن‘ پاکستان کے نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے پیر (29 ستمبر) کو […]

You May Like