غزہ امن معاہدے کے قریب ہیں جو پورے مشرق وسطیٰ میں امن لائے گا: ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے ایک معاہدے کے بہت قریب ہے جو ’پورے خطے میں امن‘ لائے گا۔

 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اوول آفس میں کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک ایسا معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں جو خطے میں امن لائے گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم بھی مصر میں جاری مذاکرات میں شریک ہیں۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر بھی اس عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایک حقیقی موقع ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن ہے، یہ صرف غزہ کی صورت حال سے بھی آگے کی بات ہے۔ ہم فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا ’ہماری ایک ٹیم اس وقت وہاں موجود ہے، ایک اور ٹیم ابھی روانہ ہوئی ہے اور تقریباً دنیا کے ہر ملک نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا تو امریکہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ تمام فریق معاہدے پر عمل کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں 20 نکات پر مبنی ایک غزہ امن منصوبہ پیش کیا ہے جس کی پاکستان سمیت متعدد ممالک نے حمایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ میں گذشتہ دو سالوں سے جاری جنگ میں ہزاروں فلسطینی جاں سے گئے ہیں اور پورا علاقہ تباہ ہو چکا ہے۔

اس جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کو اب تک کے سب سے امید افزا مذاکرات قرار دیا جا رہا ہے۔

اوول آفس میں موجود صحافیوں کی جانب سے جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکہ اس معاہدے کے لیے کون سی سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا، تو ٹرمپ نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ’ہم ہر ممکن کوشش کریں گے، ہمارے پاس طاقت ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ تمام فریقین معاہدے پر عمل کریں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے سعودی وفد کی پاکستان آمد

منگل اکتوبر 7 , 2025
Share پاکستان سعودی عرب اقتصادی و تجارتی فروغ کے لیے سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی سربراہی میں منگل کو پاکستان پہنچا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ’وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کر رہے ہیں وفد […]

You May Like