گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اعلان

Share

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کنکشنز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے معیاری ایندھن کی فراہمی کے لیے گیس کنکشنز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اُس وقت گیس دستیاب نہیں تھی۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم نے حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی کے لائن لاسز کم ہو کر 4.93 فیصد تک محدود کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ایل پی جی کی نسبت سستا اور ماحول دوست ایندھن میسر ہو گا۔

علی پرویز ملک نےکہا کہ حکومت گھریلو صارفین کےساتھ صنعتوں کو بھی سستے ایندھن کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 29 ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا گیا۔
 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے منتظر ہیں: امریکہ

اتوار اکتوبر 26 , 2025
Share امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے سٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا موقع تلاش کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام واشنگٹن کے انڈیا کے ساتھ طویل عرصے سے قائم تعلقات کو کمزور نہیں کرے […]

You May Like