باجوڑ میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے میجر جان سے گئے: آئی ایس پی آر

Share

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ باجوڑ کے علاقہ خار میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے پاکستانی فوج کے میجر عادل زمان جان سے گئے۔

پیر کے شام جاری ہونے والے بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 29 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ عسکریت پسند مارے گئے، ’تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عادل زمان (عمر: 36 سال، سکنہ: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان) جان سے گئے۔

بیان کے مطابق مرنے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جب کہ کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند ’سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے، اور یہ کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’عزمِ استحکام‘ (جس کی منظوری نیشنل ایکشن پلان پر فیڈرل ایپکس کمیٹی نے دی تھی) کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوت سے جاری رہے گی۔‘

اکتوبر میں اسلام آباد میں قائم تھینک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز نے کہا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان مارچ میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر تھا، جبکہ عسکریت پسندی سے ہونے والی اموات کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ رہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں بسنت 2026: تین روزہ پتنگ بازی کی مشروط اجازت، نوٹیفکیشن جاری

پیر دسمبر 29 , 2025
Share ڈپٹی کمشنر لاہور نے فروری 2026 میں بسنت منانے اور پتنگ بازی کی مشروط اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ضلع لاہور کی حدود میں تین دن کے لیے پتنگ بازی کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ […]

You May Like