نئی سعودی پالیسی: ایک ماہ میں عمرے کے لیے نہ آئے تو ویزا منسوخ

Share

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر مملکت میں داخل ہونے کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی۔

العربیہ کی ایک  رپورٹ کے مطابق عمرے ویزے میں نئی ترمیم آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہو گی۔

اس ترمیم کے تحت عمرہ ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر متعلقہ شخص مملکت میں داخل نہ ہوا تو ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

تاہم سعودی وزارت نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی عمرے پر آنے والے مسافروں کے قیام کے دورانیے کو متاثر نہیں کرے گی۔

مملکت پہنچنے کے بعد عمرہ ادا کرنے والوں کو اب بھی تین ماہ تک ملک میں قیام کی اجازت حاصل ہو گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمرہ اور زیارت کی قومی کمیٹی کے مشیر احمد بجافر نے بتایا کہ یہ فیصلہ موسم سرما میں حرمین شریفین میں رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اگرچہ عمرہ کی ادائیگی صرف مکہ مکرمہ میں ہوتی ہے لیکن زیادہ تر زائرین اپنے مختصر قیام کے دوران مدینہ منورہ کی زیارت کا بھی موقع حاصل کرتے ہیں۔

اکتوبر میں سعودی عرب نے عمرے کے قواعد مزید سخت کیے تھے جن کے تحت مسافروں کے لیے رہائش کی پیشگی بکنگ اور ’نسک‘ یا ’مسار‘ ایپس کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی تھی۔

تاہم اب تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد مملکت میں اپنے قیام کے دوران عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت

ہفتہ نومبر 1 , 2025
Shareپاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان […]

You May Like