8 مسلمان ممالک کا آج استنبول میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس

Share

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی غرض سے آٹھ مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ آج (پیر کو) ترکی کے شہر استنبول میں مشاورتی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اتوار کو جاری ہونے والے پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے اور اس مقصد کے لیے وہ پیر کو ہی استنبول روانہ ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے امن منصوبے کے تحت ترکی اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کے نتیجے میں فائر بندی، قیدیوں کے تبادلے اور دوسرے کئی نقاط پر اتفاق ہوا تھا۔

فائر بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کئی فضائی حملوں میں اب تک 236 فلسطینی جان سے جا چکے اور 600 زخمی ہوئے ہیں۔

مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے والے دوسرے ممالک میں سعودی عرب، قطر، متحدہ امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر شامل ہیں۔ 

اجلاس کا مقصد جنگ بندی پر عمل درآمد اور  انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہے۔  

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس میں غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹوں اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کے وعدے پورے نہ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ  طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا۔ 

ترجمان نے بتایاکہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا، فلسطینیوں کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا، آزاد اور قابلِ بقا اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔ 

’پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

پیر نومبر 3 , 2025
Share اسلام آبا د: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی […]

You May Like