استنبول مذاکرات میں ’ڈیڈ لاک‘: پاکستان کا افغانستان سے ’وعدے پورے‘ کرنے کا مطالبہ

Share

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے جمعہ کو ترکی اور قطر کا ثالثی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ذمہ داری افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان چھ نومبر سے استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا جہاں پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سکیورٹی وفد جن میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بھی شامل ہیں مذاکرات کے بعد استنبول ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دونوں دور بے نتیجہ ہی رہے تھے۔ ترکی میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر میں گذشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بھائی ملک کی حیثیت سے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔

’تاہم پاکستان نے واضح کیا کہ اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے طویل عرصے سے نامکمل وعدے پورے کرے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ وعدے پورے کرنے ہوں گے جن میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔‘

مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ’پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ افغان عوام کے خلاف کوئی بدگمانی نہیں رکھتا۔ تاہم پاکستان کبھی بھی افغان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے مفادات کے خلاف ہوں۔

’پاکستان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے عوام کی حفاظت اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔‘

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو بتایا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے ’حملوں‘ کی معلومات استنبول میں ثالثوں سے شیئر کر دی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوگل کی پاکستان میں رجسٹریشن مکمل، جلد دفتر کھلے گا: وزیر

ہفتہ نومبر 8 , 2025
Share وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ہفتے کو بتایا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، جو ملک میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی جلد ہی پاکستان میں دفتر کھولے گی۔ بقول شزا […]

You May Like