کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، ہمارا کسی سے تنازع نہیں: والد نسیم شاہ

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے پولیس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جندول علاقے میں واقع رہائش گاہ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے لیکن واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ 

یہ واقعہ مایار پولیس سٹیشن کے حدود میں پیش آیا ہے اور اسی تھانے کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گھر سے متصل حجرے پر تین چار فائر کیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا، ’نسیم شاہ کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ واقعے کے وقت نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے۔‘

لوئر دیر کے ضلعی پولیس پولیس افیسر(ڈی پی او) تیمور خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ فائرنگ سے گھر کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

نسیم شاہ کے والد مظفر شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا جب نامعلوم افراد کی جںب سے حجرے کی گیٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی یا زمینی تنازع نہیں ہے اور اسی وجہ سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مظفر شاہ نے بتایا، ’ہمیں نہیں معلوم فائرنگ کس نے کی ہے۔ فائرنگ سے حجرے کے دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔‘

نسیم شاہ پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو لوئر دیر کے جندول علاقے میں 2003 کو پیدا ہوئے ہیں اور 2019 میں پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ 

نسیم شاہ اس وقت قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ اور حنین شاہ بھی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے فرنچائزز میں بھی کھیل چکے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غیر ملکی خواتین کا کوٹ ادو کے 2 نوجوانوں سے نکاح، دونوں نے اسلام قبول کر لیا

پیر نومبر 10 , 2025
Share کوٹ ادو: بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین پاکستان کے شہر کوٹ ادو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔ بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا جنہوں نے اسلام کو اپنے عقیدہ کے طور پر اختیار کیا، پاکستانی نوجوان عدنان […]

You May Like