اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں: وزارت صحت غزہ

Share

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کو تصدیق کی کہ اسے امریکہ کی ثالثی میں سیز فائر معاہدے کے تحت 15 مزید فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملنے والی کل لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’وزارت صحت 15 شہدا کی لاشوں کی وصولی کا اعلان کرتی ہے، جنہیں کل جمعے کو اسرائیل کی جانب سے ریڈ کراس کے ذریعے بھیجا کیا گیا تھا۔‘

امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر سے نافذ العمل سیز فائر معاہدے کے تحت اسرائیل اپنے ہر ایک قیدی کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کر رہا ہے۔

غزہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ’اس معاہدے کے تحت موصول ہونے والی لاشوں کی کل تعداد 330 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملنے والی لاشوں میں سے اب تک 97 کی شناخت کی جا چکی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلسطینیوں کی یہ 15 لاشیں 73 سالہ اسرائیلی قیدی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے واپس کی گئی ہیں۔

قبل ازیں پانچ نومبر 2025 کو غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اے ایف پی کے مطابق سب سے بڑے فعال الناصر ہسپتال نے تصدیق کی تھی کہ انہیں سیز فائر معاہدے کے تحت 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ کے صحت کے حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل حماس نے 13 اکتوبر کو 20 زندہ قیدی اور 21 لاشیں واپس کی تھیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ حماس بعض اوقات نامکمل باقیات دے رہا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وسیع تباہی کی وجہ سے لاشیں ڈھونڈنا مشکل ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیلاب زدہ تھائی ریسٹورنٹ جہاں لوگ تیرتی مچھلیوں کے بیچ کھانا کھاتے ہیں

ہفتہ نومبر 15 , 2025
Share تھائی لینڈ کے وسطی حصے میں واقع ایک ریسٹورنٹ نے اچانک آنے والے سیلاب کو ایک منفرد ڈائننگ تجربے میں بدل دیا ہے، جہاں لوگ پانی میں کھڑے ہو کر وہیں تیرتی ہوئی مچھلیوں کے ساتھ کھانا کھانے کا لطف اٹھانے پہنچ رہے ہیں۔ بینکاک سے تقریباً 30 کلومیٹر […]

You May Like