ترکی: جہاز رکنے سے پہلے کھڑے ہونے والے مسافروں پر 70 ڈالر جرمانہ

Share

ترکی میں چھٹیاں گزارنے والے وہ سیاح جو طیارہ مکمل طور پر رکنے سے پہلے ہی نشست سے اٹھ کھڑے ہوں گے، انہیں جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔

ترک حکام کے مطابق جو مسافر اپنی قطار کی باری آنے سے پہلے طیارے کی راہداری میں کھڑے ہوتے ہوئے پکڑے گئے، انہیں ترک حکام کو 70 ڈالر (52 پاؤنڈ) تک ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

ترکی کے شہری ہوابازی کے ادارے کا مقصد ان ’بےصبرے‘ مسافروں کو روکنا ہے جو طیارہ رکنے سے پہلے ہی دروازے کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔

ہوابازی کے ادارے نے تجویز دی کہ فضائی کمپنیاں مسافروں کو باقاعدہ اعلان کے ذریعے بتائیں کہ انہیں بیٹھے رہنا ہے جب تک اعلان نہ کر دیا جائے کہ وہ اب طیارے سے اتر سکتے ہیں۔ حفاظتی پیٹی کا سائن بند ہو جانے کے باوجود انہیں بیٹھا رہنا ہو گا۔

فضائی سفر میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی طیارہ ان وے پر اترتا ہے، مسافر فوراً سیٹ بیلٹ کھول کر راہداری میں قطار بنا لیتے ہیں تاکہ وہ سب سے پہلے اپنے سامان تک پہنچ سکیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ’قواعد و ضوابط کے تحت ایئرلائنز پابند ہیں کہ وہ لینڈنگ کے دوران اور طیارے کے رکنے تک مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھے رکھنے کی یاد دہانی کرائیں اور واضح طور پر بتائیں کہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دی جائے گی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ طیارے کے لینڈ کرنے اور ٹرمینل تک پہنچنے کے بعد بھی اپنی نشست پر بیٹھے رہنا ضروری ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

131 ممالک کے لیے پروازیں چلانے والی سرکاری ترکش ایئرلائنز اس اصول پر عمل درآمد کر رہی ہے جب کہ دیگر علاقائی فضائی کمپیاں مثال کے طور پر ایمیرٹس اور قطر ایئرویز بھی مبینہ طور پر اس ’بیٹھے رہنے‘ والے ضابطے کو نافذ کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

فضائی کمپنیوں کے مطابق طیارے سے جلدی اترنے کی کوشش واحد بری عادت نہیں جو مسافروں میں دیکھی جاتی ہے۔

ایئرلائنز اب ان مسافروں کے خلاف اقدامات کر رہی ہیں جنہیں ’گیٹ لائس‘ کہا جاتا ہے یعنی وہ لوگ جو ہاتھوں میں سامان لیے بورڈنگ ڈیسک کے قریب کھڑے رہتے ہیں تاکہ سب سے پہلے طیارے میں سوار ہو سکیں۔

امریکی فضائی کمپنی ان چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جو بورڈنگ گروپس کو مؤثر بنانے اور گیٹ پر قطار توڑنے والوں کو روکنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی آزما رہی ہے۔

امریکی ہوائی اڈوں جیسے البوکرکی، ٹکسن اور واشنگٹن پر آزمائش کے دوران جو مسافر اپنے بورڈنگ گروپ کا نمبر پکارے جانے سے پہلے بورڈنگ پاس سکین کرتے پائے گئے ان کے لیے ایک الارم بج اٹھتا ہے۔

کمپیوٹر اس کے ساتھ ساتھ گیٹ ایجنٹس کے لیے ایک انتباہی پیغام بھی ظاہر کرتا ہے تاکہ وہ ایسے بے صبرے مسافروں کو ایک طرف ہٹنے کی ہدایت دے سکیں۔

امریکن ایئرلائنز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ’بورڈنگ کے عمل کو بہتر بنانا‘ اور ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مسافروں کو ترجیحی بورڈنگ کے فوائد یکساں طور پر ملیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بوسنیا: انسانی سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی

بدھ مئی 28 , 2025
Share پولیس نے منگل کو بتایا کہ بوسنیا میں پناہ گزین کیمپ کے قریب حریف انسانی سمگلر گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ پیر کی شام دارالحکومت سرائیوو کے نواحی گاؤں بلازوج […]

You May Like