مدینہ کے قریب عازمین کی بس کو حادثہ: انڈین سفارت خانہ

Share

سعودی عرب میں انڈین سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پیر کو عازمین کی ایک بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

انڈین سفارت خانے کے مطابق حادثہ رات کو پیش آیا۔

انڈٰیا کے وزیر اعظم نریندر مودی تعزیتی پیغام دیتے ہوئے ایکس پر لکھا ’مدینہ میں انڈین شہریوں کے ساتھ ہونے والے حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین میڈیا نے اس واقعے میں کئی افراد کے جان سے جانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سعودی حکام نے ابھی تک کوئی تعداد فراہم نہیں کی ہے۔

سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زیادہ انڈین شہری مقیم ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے یہاں کی لیبر مارکیٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کو ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے مقدمے میں سزائے موت

پیر نومبر 17 , 2025
Share بنگلہ دیش کی عدالت نے پیر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ’انسانیت کے خلاف‘ جرائم کے مقدمے میں قصور وار قرار دے موت کی سزا سنا دی ہے۔ روئٹرز کے مطابق کئی مہینوں تک چلنے والے مقدمے کا فیصلہ بالآخر سنا دیا گیا جس میں شیخ حسینہ کو گذشتہ […]

You May Like