بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 7 افراد جان سے گئے

Share

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملے میں 7 اموات ہوئی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں امن کمیٹی قائم ہیں جو عسکریت پسندوں کے خلاف حکومت کی کارروائیوں کی حامی ہیں۔

ماضی میں بھی امن کمیٹیوں کے رہنماؤں اور ان میں شامل دیگر افراد پر عسکریت پسند حملے کر رہے ہیں۔

ضلعی پولیس کے ترجمان بشیر خان میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ ہوید تھانہ کی حدود میں یہ حملہ جمعرات کی شب 9 بجے ہوا۔

عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی جس کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو ایک بیان میں بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر ’فتنہ الخوارج کے حملے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ ’امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے  کے لیے ایسی بزدلانہ کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے پاکستان میں بد امنی کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ  ایسی بزدلانہ کارروائیاں کسی قیمت پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں ’ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ویٹو کا حق ختم یا استعمال سختی سے محدود کیا جائے: پاکستان

جمعہ نومبر 21 , 2025
Share پاکستان نے تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ مستقل ارکان کے ویٹو کے حق کو ختم یا کم ازکم اس کے استعمال کے دائرے کو سختی کے ساتھ محدود کر دیا جائے نیز اس کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں بالکل اضافہ نہیں ہونا […]

You May Like