فیصل آباد میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، خواتین سمیت 15  اموات

Share

صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں جمعے کو ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، ٖجس سے ریسکیو حکام کے مطابق کم از کم 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس لیے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ریسکیو 1122 کے مطابق یہ دھماکہ ملک پور شہاب ٹاؤن کبڈی سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے فیکٹری اور اطراف کی گھر منہدم ہو گئے۔

یہ واقعہ صبح لگ بھگ 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک سرکاری بیان میں ’15 اموات کی تصدیق کی گئی‘ جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کہا گیا کہ ’ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے 17 متاثرین کو ملبے سے نکالا۔‘

ریسکیو پنجاب کے ترجمان  فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ 22 ایمرجنسی وہیکل اور 130 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منہدم عمارت سے کئی لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا گیا۔

امداد ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ملبے سے نکالے گئے شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا، افغانستان کا مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام پر اتفاق

جمعہ نومبر 21 , 2025
Share افغان وزارت صنعت و تجارت نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان نے تجارت اور ٹرانزٹ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ’مشترکہ چیمبر آف کامرس بنانے اور چابہار بندرگاہ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے‘ پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان وزارت نے […]

You May Like