پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت کے لیے دنیا بھر سے شرکا کی آمد

Share

پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت کے لیے دنیا کے متعدد ممالک سے شرکا کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ مقابلہ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

اسلام آباد میں ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ کے منتظم اور جج قاری صداقت علی نے بتایا کہ مقابلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے 40 ممالک کے قاری شرکت کریں گے۔

قاری صداقت نے بتایا کہ ایونٹ دو مرحلوں میں 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس کا مقصد فن تجوید و قرأت کے فروغ کے ساتھ مسلم ممالک کے درمیان بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ سے نہ صرف قرآنِ پاک کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پاکستان کا مثبت تاثر بھی دنیا بھر، خصوصاً اسلامی ممالک میں اجاگر ہوگا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک چاڈ، صومالیہ اور گھانا سے قاری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وزارت کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

مصر کے الشیخ ڈاکٹر حمد اللہ حفیظ محمد ابراہیم، بحرین کے قاری حمزہ معیذ احمد علی، اردن کے قاری احمد بکر حسن اور فلسطین کے قاری نبیل محمد علی شریباتی بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اسی طرح قزاقستان کے قاری یوگل مان محمد، مالی کے قاری دیالو امدو اور موریطانیہ کے قاری احمد احمد مسکے بھی پاکستان پہنچیں گے۔

شیڈول کے مطابق گروپ-1 اور گروپ-2 کے ابتدائی مقابلے 24 سے 27 نومبر تک اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے آڈیٹوریم میں ہوں گے جبکہ 29 نومبر کو جناح کنونشن سینٹر میں گرینڈ پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب منعقد ہوگی، جہاں کامیاب امیداروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

افتتاحی اور اختتامی دونوں سیشنز میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 13 اموات کی مذمت

ہفتہ نومبر 22 , 2025
Share پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اس ہفتے جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اسرائیل نے منگل کو جنوبی لبنان میں عین الحلوہ کیمپ […]

You May Like