شادی کی تقریب میں غبارے دھماکے سے پھٹ گئے، دلہا دلہن جھلس کر زخمی

Share

بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوشی بھرے موقو سے خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں ماحول خوشیوں سے بھرا ہوا تھا اور جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا پرسکون انداز میں، ہاتھوں میں بڑے سائز کے ہائیڈروجن غبارے لیے، مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن چند ہی قدم بعد غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ لمحوں میں پورا پنڈال چیخ و پکار سے گونج اٹھتا ہے اور مہمان جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں دلہا اور دلہن زخمی ہوئے، جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد نے آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کی کوشش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

متعدد صارفین نے ہائیڈروجن سے بھرے غباروں کو شادیوں اور تقریبات میں استعمال کرنا ’’انتہائی غیر محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صرف ٹرینڈی ویڈیوز بنانے کی خواہش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’’وائرل ہونے کے شوق میں عقل کو مکمل طور پر پسِ پشت ڈال دینا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے زخمی جوڑے کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سٹار لنک کے مقابلے میں ایمازون کا خلائی انٹرنیٹ شروع

منگل نومبر 25 , 2025
Share ایمازون نے ایک انٹرنیٹ سروس متعارف کروائی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی تیز ترین تجارتی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے اور اس کا مقصد سپیس ایکس کے سٹارلنک کی بالادستی کو چیلنج کرنا ہے۔ ایمازون لیو (LEO)، جس کا سابقہ نام پروجیکٹ […]

You May Like