انڈیا کا بابری مسجد کی جگہ بنے رام مندر پر جھنڈا لہرانا افسوس ناک: پاکستان

Share

پاکستان نے منگل کو انڈیا میں اسلاموفوبیا، مذہبی اقلیتوں پر دباؤ اور اسلامی ورثے کی مبینہ بےحرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایودھیہ میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گیے نام نہاد ’رام مندر‘ پر جھنڈا لہرانا انتہائی افسوسناک ہے۔

بیان میں ماصی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’صدیوں پرانی بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند گروپوں نے منہدم کیا تھا۔ بعد ازاں عدالتی فیصلوں میں ذمہ داروں کو بری کرنا اور مندر کی تعمیر کی اجازت دینا انڈیا کے اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی عکاسی کرتا ہے۔‘

انڈین میڈیا کے مطابق منگل کو ایودھیہ میں ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بابر مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے ’رام مندر‘ پر ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کا کہنا ہے کہ ’یہ واقعات انڈیا میں مسلم مذہبی و ثقافتی ورثے کو مٹانے کی ایک وسیع تر مہم کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ متعدد تاریخی مساجد اسی طرح کے خطرات سے دوچار ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا کہ انڈین مسلمان سماجی، معاشی اور سیاسی سطح پر بڑھتی ہوئی محرومی کا شکار ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈیا میں بڑھتی ’نفرت انگیزی، اسلاموفوبیا اور مذہبی مقامات کو لاحق خطرات‘ کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اسلامی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں انڈین حکومت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق تمام مذہبی برادریوں، باالخصوص مسلمانوں، کی سلامتی اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ میں مستقل فائر بندی، اسرائیلی انخلا یقینی بنایا جائے: پاکستان

منگل نومبر 25 , 2025
Share اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے اور اسرائیلی افواج کو غزہ سے واپس بلانے کے لیے فوری اقدامات […]

You May Like