بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے

Share

بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک منفرد مقام دلایا اور جنوبی افریقی کپتان باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے بطور کپتان 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ باووما کی قیادت میں آج تک کوئی بھی ٹیم جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں بغیر شکست کے 10 فتوحات حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں نے نہ صرف جنوبی افریقا کا مسلسل فتوحات کا سفر برقرار رکھا بلکہ اسی سال پروٹیز ٹیم نے ان کی کپتانی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان سے بات چیت، پاکستان جب کہے گا تعاون کریں گے: ایران

بدھ نومبر 26 , 2025
Share ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے بدھ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اکتوبر میں جان لیوا […]

You May Like