کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

Share

ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں منشیات کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارروائی کے دوران گاڑی کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو کہ جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کے ساتھ چل رہی تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسکراہٹ مہنگے بوٹاکس سے زیادہ پرکشش ہے: تحقیق

ہفتہ جون 7 , 2025
Share بوٹاکس عام طور پر جھریوں سے پاک، ہموار جلد اور چہرے کی تروتازگی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن محققین نے دریافت کیا ہے کہ اگر مقصد صرف پرکشش نظر آنا ہو تو ایک نہایت سستا اور مؤثر طریقہ موجود ہے: سادہ مسکراہٹ۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بوٹاکس اور ڈرمل […]

You May Like