ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Share

ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپس کی غیر قانونی  پروموشن کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کیس پر سماعت کی، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ 

ڈکی بھائی نے عدالت میں بتایا کہ سبحان نے میری گرفتاری سے تین ماہ قبل مجھے جوائن کیا، سبحان ایک لاکھ روپے تنخواہ پر میرے ساتھ نوکری پر ہے، اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت ہو چکی ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی عروب کی ضمانت ہو چکی ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ اس مقدمہ میں کون سی درخواست دی ہے جس پر ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، ہمارے چار کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمارے حوالے کی جائے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈکی بھائی دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’خونریزی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی‘: پاکستان کی افغانستان کو تنبیہ

ہفتہ نومبر 29 , 2025
Share پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’دہشت گرد گروہوں کی معاونت بند کرے‘ اور ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ ’خونریزی اور تجارت ایک ساتھ نہیں […]

You May Like