کراچی میں آئندہ 3 دن موسم  کیسا رہے گا؟ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی

Share


کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بھی مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب سکھر بیراج میں درمیانے درجے اور گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ حکام نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دیربالا؛ ہاتن درہ دہشتگردوں سے پاک، پولیس کے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو وائرل

منگل اگست 26 , 2025
Shareسلام کوٹ ہاتن درہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے پاک کردیا۔ دیربالا پولیس کے مطابق 3 دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں 7 دہشت گرد  مارے گئے۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ہاتن درہ کی تمام اہم پہاڑی چوٹیوں پر پولیس نے اپنی پوسٹیں […]

You May Like