ایس پی عدیل اکبر کی اپنی ہی گاڑی میں گولی لگنے سے موت: اسلام آباد پولیس

Share

اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی اپنی ہی گاڑی میں فائر لگنے سے موت ہو گئی ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی موت کے حوالے سے کئی متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

تاہم اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کانسٹیٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے جب ’راستے میں اپنی ہی گاڑی کے اندر فائر‘ لگنے سے ان کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ تقریباً شام ساڑھے چار بجے کا ہے۔‘

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ’واقعے کو ہر پہلو سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ حادثہ گاڑی کے اندر پیش آیا ہے۔

’سیف سٹی کیمرہ کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے جس میں باہر سے کسی چیز کے شواہد نہیں ملے۔ گاڑی میں موجود ان کے گن مین اور ڈروائیور سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات ہی کو عدیل اکبر کی چند تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کے ساتھ لکھا تھا کہ انہوں نے جمعرات کو حاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عدیل اکبر کو حال ہی میں اسلام آباد پولیس میں انڈسٹریل ایریا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے گورننس اور پبلک پالیسی میں ایم فل کی ڈگری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔

عدیل اکبر نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں نمایاں خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے کئی پولیس یونٹس کی قیادت کی۔

ان کی مہارت کے شعبے سکیورٹی مینجمنٹ، کمیونٹی پولیسنگ، انسانی حقوق کا تحفظ، انسداد دہشت گردی، انسانی وسائل کا انتظام، پولیس آپریشنز، سکیورٹی تجزیہ اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر محیط تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کالعدم زینبیون بریگیڈ کے ’شوٹر‘ سمیت 2 عسکریت پسند گرفتار: کراچی پولیس

جمعرات اکتوبر 23 , 2025
Share صوبہ سندھ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کو بتایا کہ کراچی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران کالعدم فرقہ ورانہ عسکریت پسند تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکومت پاکستان نے مارچ، 2024 […]

You May Like