وزیراعظم کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

Share

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر قوم اور پاکستان فضائیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس کامیاب تجربے پر پاکستان فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا۔

انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی واضح عکاسی کرتا ہے اور یہ قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان فضائیہ کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی وارہیڈ سے لیس ہے۔ جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے آراستہ یہ میزائل انتہائی کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مؤثر طور پر چکمہ دے سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربے نے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ تجربے کے موقع پر پاک افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ممتاز سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس کامیابی پر پاکستان فضائیہ کی ٹیم، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قومی عزم، تکنیکی خود کفالت اور خطے میں ایک قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ طاس معاہدے کے تحت جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گے: پاکستان

ہفتہ جنوری 3 , 2026
Share پاکستان نے انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کے حالیہ ’غیر ذمہ دارانہ‘ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد اور نئی دہلی پر ’دہشت گردی کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتے کو کہا ہے کہ اسلام آباد سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے […]

You May Like