لکی مروت اور بنوں میں پولیس پر حملے، چار اہلکار قتل

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور بنوں میں اتوار کو پولیس کے مطابق دو مختلف حملوں میں چار اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔

لکی مروت میں فائرنگ کا واقعہ نورنگ تھانہ کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں کی اموات ہوئیں۔

لکی مروت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شمع راز خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ نا معلوم افراد نے دوران ڈیوٹی ٹریفک اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی اموات کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اسی طرب بنوں کے علاقے کشفی خیل میں پولیس کے مطابق ایک اہلکار ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں جان سے گیا۔

بنوں پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر نہیں تھا بلکہ انہیں ان کے گاؤں میں نشانہ بنایا گیا۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آئے دن شدت پسندی اور ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

پولیس کے اعدادوشماد کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات 2025 میں بنوں ریجن میں درج کیے گئے، جن کی تعداد 391 ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں 1500 سے زائد دہشت گردی کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: لیاری میں پولیس کی کارروائی، رحمان ڈکیت کے بھتیجے سمیت دو گرفتار

اتوار جنوری 4 , 2026
Share کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے اتوار کو علی الصبح ڈکیتی کی واردات کے دوران کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ رحمان ڈکیت کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح لیاری […]

You May Like