سال 2025 میں ریکارڈ پاسپورٹس جاری کیے گئے

Share

محکمہ پاسپورٹ سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال (2025) کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں سے مجموعی طور 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے جو کئی برس بعد ایک ریکارڈ ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے اور ایک سال میں اتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ اجرا کئی سال بعد ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ نارمل کیٹیگری کے 32 لاکھ 75 ہزار 263 پاسپورٹ جاری ہوئے اور ارجنٹ کیٹیگری کے 18 لاکھ 39 ہزار 487 پاسپورٹ جاری ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس کا اجرا کیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹس نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی سہولت سے تاریخی طور پاسپورٹ اجرا میں آسانی ہوئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، چین کا سی پیک سمیت اہم شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق

اتوار جنوری 4 , 2026
Share چین اور پاکستان نے اتوار کو بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک مکالمے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ کا سٹریٹجک مکالمہ پاکستان اور چین کے […]

You May Like