خیبرپختونخوا حکومت واضح کرے کہ دہشت گردی کے خلاف وہ کہاں کھڑی ہے؟ پاکستان فوج

Share

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف نے منگل کو خیبرپختونخوا حکومت سے سوال کیا ہے کہ وہ واضح کرے کہ وہ ’دہشت گردی‘ کے خلاف کہاں کھڑے ہیں؟

ڈی جی آئی ایس پی آر لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کو راولپنڈی میں پریس بریفنگ سے خطاب میں کہا کہ 2025 میں عسکریت پسندوں کے خلاف غیر معمولی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی‘ ریاست کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور 2025 میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 75,175 آپریشنز کیے گئے جن میں ان کے بقول 2597 ’دہشت گرد‘ مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں ملک میں ’دہشت گردی‘ کے 5397 واقعات ہوئے جن میں سب سے 71 فیصد خیبر پختونخوا جبکہ 29 فیصد واقعات بلوچستان میں ہوئے جن میں 1235 افراد جان سے گئے جن میں سویلین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔

فوج کے ترجمان کہا ہے کہ 2025 میں مجموعی طور پر 27 خودکش حملے ہوئے جن میں سے دو حملے خواتین نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف روزانہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 206 آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کی۔ فوجی آپریشن نہ کرنا خوارج کے پاؤں میں بیٹھنے کے مترادف ہے۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’خیبرپختونخوا حکومت یہ واضح کرے کے دہشت گردی کے خلاف وہ کہاں کھڑے ہیں؟‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں ’دہشت گردی‘ کے بڑھنے کی وجہ پڑوسی ملک افغانستان میں موجود عسکریت پسند ہیں۔

انہوں نے 2025 میں پاکستان میں دس بڑے ’دہشت گرد‘ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے کرنے والے تمام افغان شہری تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’افغان طالبان اپنی معیشت چلانے کے لیے دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’افغانستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’افغانستان میں ہم نے ٹی ٹی اے نہیں بلکہ ٹی ٹی پی کو نشانہ بنایا جو ہمارا جائز حق تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی حکومت افغانستان سے مدد مانگ رہی ہے، جبکہ وہ براہِ راست پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’ہر سیاسی جماعت پر ٹی ٹی پی نے حملہ کیا ہے تو سوال یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی نے کبھی حملہ کیوں نہیں کیا۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’دھماکہ ہوا اور میری ٹانگ اڑ گئی‘: بنگلہ دیش میانمار سرحد پر بارودی سرنگیں لوگوں کے لیے خطرہ

منگل جنوری 6 , 2026
Share جنگ زدہ میانمار کے ساتھ بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ گھنے پہاڑی جنگلات میں، دیہاتی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر اپنے اعضا کھو رہے ہیں۔ یہ لوگ ایک ایسے تنازعے کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ وہ نہیں ہیں۔   40 سالہ علی حسین 2025 کے اوائل […]

You May Like