ایران میں احتجاج: پاکستان کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Share

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر حالات بہتر ہونے تک پاکستان نے ہفتے کو اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا: ’اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کا تمام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔‘

مزید کہا گیا کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ’انتہائی احتیاط برتیں، چوکنا رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں۔‘

دفتر خارجہ نے شہریوں کی سہولت کی غرض سے پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہنے کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی اس تحریک میں ایران بھر میں 13 دنوں سے مظاہرے جاری ہیں، جس میں اس مذہبی نظام کے خاتمے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں جو 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران پر حکمران ہے، جس نے مغرب نواز شاہ کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

حکومت کے خلاف تین سال سے زائد عرصے میں سب سے بڑی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے ایرانی شہری جمعے کو بھی سڑکوں پر نظر آئے۔ حکام نے کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر انٹرنیٹ کی بندش کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے ہتھیار اور طیارے بیچے گا: رپورٹ

ہفتہ جنوری 10 , 2026
Share پاکستانی فضائیہ کے ایک سابق اعلیٰ افسر اور تین ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ پاکستان سوڈان کو ہتھیار اور جیٹ طیارے فراہم کرنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ طے کرنے کے حتمی مراحل میں ہے۔  معاملے سے باخبر تین میں سے […]

You May Like