’طاقتور قوتیں‘ عالمی تعلقات کمزور کرنے کے لیے صف آرا: انتونیو گوتریش

Share

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہفتے کو لندن میں خطاب کرتے ہوئے متعدد ’طاقت ور قوتوں‘ پر تشویش کا اظہار کیا جو ’عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف آرا‘ ہیں۔

انتونیو گوتریش نے یہ بات لندن میں پہلی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر کہی۔

لندن کے میتھوڈسٹ سینٹرل ہال میں 10 جنوری 1946 کو 51 ممالک کے نمائندے جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے جمع ہوئے تھے۔

یہ اجلاس لندن میں اس لیے منعقد کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کا صدر دفتر تعمیر نہیں ہوا تھا۔

گوتریش نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے قیام میں برطانیہ کے فیصلہ کن کردار اور تنظیم کی مسلسل حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 2025 بین الاقوامی تعاون اور اقوامِ متحدہ کی اقدار کے لیے ایک انتہائی چیلنجنگ سال ثابت ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ طاقت ور قوتیں عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔‘

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ’ان پُرخطر حالات کے باوجود، ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی تعاون کی یہ خاموش کامیابیاں — روکی گئی جنگیں، ٹالا گیا قحط، اور حاصل کیے گئے اہم معاہدے — ہمیشہ سرخیاں نہیں بنتیں۔

’لیکن یہ حقیقی ہیں، اور یہ اہمیت رکھتی ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات

ہفتہ جنوری 17 , 2026
Share پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع سرگودھا اور بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہفتے کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ‎ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ کھانوانہ سے […]

You May Like