ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں ’خود کش‘ دھماکہ، 5 افراد جان سے گئے

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جمعے کو بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈی آئی خان ریجن کے پولیس سربراہ اشفاق انور نے بتایا کہ دھماکہ مقامی ٹھیکے دار نور عالم محسود کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔ 

ہسپتال میں داخل زخمیوں اور اموات سے متعلق ایک رپورٹ(جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے) کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ملک نور حسن محسود کے کزن مصباح کے شادی کی تقریب میں آئے تھے جس میں زیادہ تر کی عارضی رہائش ڈی آئی خان کے قریشی موڑ سے ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان ذوالقرنین کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔

ریسکیو1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے پانچ لاشوں اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت کا ملک میں مربوط توانائی منصوبہ نافذ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ جنوری 24 , 2026
Shareتوانائی کے شعبے میں طویل عرصے سے جاری گردشی قرضے، وزارتوں کے درمیان عدم ہم آہنگی اور غیر مربوط منصوبہ بندی کے باعث پیداہونے والے مسائل کے حل کیلیے حکومت نے انٹیگریٹڈ انرجی پلان پر عملی پیش رفت شروع کر دی ہے،منصوبے کامقصد تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم […]

You May Like