امریکہ میں نجی طیارے کو حادثہ، 7 افراد کی موت

Share

امریکی ریاست میئن کے شہر بینگور میں اتوار کی شب ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یہ حادثہ بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام تقریباً سات بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

ایف اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دو انجنوں پر مشتمل ٹربو فین جیٹ تھا، جس کی شناخت بومبارڈیئر چیلنجر 600 کے طور پر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ، یوکرین سے مذاکرات تعمیری مگر بڑے مسائل برقرار: روس

منگل جنوری 27 , 2026
Share روس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت کے آثار نظر آ رہے ہیں تاہم حتمی معاہدے کی راہ میں اب بھی بڑے چیلنجز موجود ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں صحافیوں […]

You May Like