پاکستان، متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Share

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو ابوظبی میں ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے منگل کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ملکوں  کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر ہیں۔  

ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

’دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مکمل سپیکٹرم کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کیے۔‘

ایوان صدر کے بیان کے مطابق، ’ملاقات میں  اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے  اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کو کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر مملکت نے یو اے ای کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان کے حالیہ دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

’دونوں رہنماوں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

ملاقات میں پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گل پلازہ: لواحقین کو فی کس ایک کروڑ معاوضہ، بحالی پیکج منظور

بدھ جنوری 28 , 2026
Share سندھ کابینہ نے منگل کو گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے مالی امدادی اور بحالی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ پیکج کے تحت جان سے جانے والے افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ متاثرہ دکانداروں کو فی یونٹ […]

You May Like