سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرہ کی اجازت دے دی

Share

سعودی عرب کی حکومت نے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب وہ تمام مسلمان جن کے پاس سعودی عرب کا کوئی بھی کارآمد ویزا ہے، عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پیر کو ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’کیا آپ سعودی عرب آنے اور عمرہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اب آپ کسی بھی قسم کے انٹری ویزے کے ساتھ عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔‘

وزارت نے مزید کہا: ’اللہ کے مہمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے تمام ویزا ہولڈرز کو اجازت ہے کہ وہ عمرہ کے مناسک انجام دیں۔ اس میں ذاتی اور فیملی ویزے، ٹرانزٹ یا سٹاپ اوور ویزا، ورک ویزا، سیاحتی ای ویزا اور دیگر اقسام کے ویزے شامل ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ’عمرہ کے ایک آسان اور منظم سفر کے لیے نُسک عمرہ ایپ پر جائیں، مناسب پیکج منتخب کریں اور فوراً اپنا عمرہ ویزا حاصل کریں۔‘

سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ مملکت کی ان کوششوں کو مزید تقویت دیتا ہے جن کا مقصد حج و عمرہ کے سفر کو آسان، جامع اور ہر مسلمان کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے جس کا مقصد حجاج کے لیے سہولیات بڑھانا، عمرہ کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سعودی وزارت نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مملکت پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ان کے مذہبی مناسک کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں نُسک عمرہ پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہےجس کے ذریعے عمرہ کے خواہش مند افراد آن لائن پیکج منتخب کر کے آن لائن اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کو خدمات بک کرنے اور اپنے وقت کے مطابق سہولت کے ساتھ عمرہ کا انتظام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم کاروباری شخصیت احمد پیشکر نے عرب نیوز سے گفتگو میں اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا: ’یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے جو سعودی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ تمام اقسام کے ویزا رکھنے والے مسلمانوں کو مقدس مقامات کی زیارت اور عبادت کے لیے ایک محفوظ، روحانی اور پرسکون ماحول فراہم کرے، ساتھ ہی اعلیٰ معیار کی خدمات دے کر عمرہ زائرین کے تجربے کو بہتر بنائے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’یہ اقدام اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ مملکت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانا چاہتی ہے۔ یہ منصوبہ عمرہ کو مزید قابل رسائی بنانے اور سعودی عرب کو روحانی اور مذہبی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے کے طویل مدتی وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ میں اذیت کے دو سالوں کے بعد مصر میں مذاکرات امید کی نئی کرن

منگل اکتوبر 7 , 2025
Share غرہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں جس میں نا صرف 67 ہزار سے زائد افراد کی جانیں گئیں بلکہ فلسطین کے لاکھوں افراد بالخصوص خواتین اور بچے متاثر ہیں۔ ان سات سو تیس دنوں میں جنگ بندی اور امن کی متعدد کوششیں امن قائم نہ کرسکیں البتہ […]

You May Like