پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج

Share

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، جس کے مطابق ان کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ آبڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کے خلاف تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازم ہوتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس میں تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی، جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچا جا سکتا ہے: ٹرمپ

جمعہ جنوری 30 , 2026
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچا جا سکتا ہے، جبکہ تہران نے کسی بھی حملے کے جواب میں امریکی اڈوں اور طیارہ بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا […]

You May Like