دھمکیوں سے پاک ماحول میں امریکہ سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا کہا ہے: ایرانی صدر

Share

ایران کے صدر نے منگل کو کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ’منصفانہ اور مساوی مذاکرات‘ کو آگے بڑھائیں۔

صدر مسعود پزشکیان کا یہ ایران کی جانب سے پہلا واضح اشارہ ہے کہ وہ ترکی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں حصہ لے سکتا ہے۔

پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’میں نے اپنے وزیرِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ اگر موزوں ماحول میسر ہو، ایسا ماحول جو دھمکیوں اور غیر معقول توقعات سے پاک ہو ، تو عزت، تدبر اور مصلحت کے اصولوں کی روشنی میں منصفانہ اور مساوی مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔‘

اس سے قبل  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے درمیان چھ فروری کو استنبول میں بات چیت کا دور متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بڑے بڑے امریکی جہاز ایران کی جانب روانہ ہیں۔ 

تاہم انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ایران سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، دیکھیے کیا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہو گئی تو ’کچھ برا‘ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں ملاقات ہو گی۔ 

اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز نے ایرانی وزارتِ خارجہ میں دو ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ عباس عراقچی اور سٹیو وٹکوف کے درمیان استنبول میں ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق مذاکرات جمعہ (6 فروری کو) ہوں گے۔

اس سے قبل اتوار کو سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں پر بات ہو سکتی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سی این این کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور حوثیوں سمیت خطے میں موجود ایرانی پراکسیوں کے متعلق ایک سوال پر عراقچی کا کہنا تھا کہ ناممکن چیزوں کے بارے میں بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جوہری ہتھیاروں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ معاہدے کا موقع ضائع نہ کیا جائے۔ جیسا کہ میں نے کہا، یہ مختصر وقت میں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘

بین الاقومی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک نامعلوم سرکاری ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ’صدر پزشکیان نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔‘

اے ایف کے مطابق، ایران کے سرکاری اخبار ’ایران‘ اور اصلاح پسند روزنامہ شرق نے بھی شائع کیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ

منگل فروری 3 , 2026
Share پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ’دعوت نامہ موصول‘ ہو گیا ہے تاہم ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں […]

You May Like