ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ

Share

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ’دعوت نامہ موصول‘ ہو گیا ہے تاہم ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مذاکرات کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔‘

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو تصدیق کی کہ انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’منصفانہ مذاکرات‘ کو آگے بڑھائیں بشرطیکہ ’خطرات اور غیر معقول توقعات سے پاک ماحول‘ ہو۔

انہوں نے ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات ’ہمارے قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر‘ ہوں گے۔

اتوار کو سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ’صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اور ہم مکمل طور پر متفق ہیں، ہم اس سے مکمل طور پر متفق ہیں، یہ ایک بہت اچھا معاہدہ ہو سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بدلے میں ہم پابندیاں اٹھانے‘ کی توقع رکھتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو تہران جنگ کے لیے تیار ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ ممکنہ طور پر ایک تنازع ایران سے آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے عہدیداران کے درمیان چھ فروری کو استنبول میں بات چیت کا دور متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بڑے بڑے امریکی جہاز ایران کی جانب روانہ ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ایران سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، دیکھیے کیا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہو گئی تو ’کچھ برا‘ ہو سکتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، اسلامی فوجی اتحاد کا ’دہشت گردی‘ سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

منگل فروری 3 , 2026
Share پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی […]

You May Like