طالبان افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں: پاکستان

Share

پاکستان نے جمعرات کو ایک مرتبہ پھر افغانستان میں شدت پسند گروپوں کی سرگرم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پائیدار اور قابلِ تصدیق اقدامات کے ذریعے ان عناصر کے خلاف موثر کارروائی کریں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کی جانب سے اس قرارداد کے حق میں ووٹ کے بعد کیا، جس کے تحت 1988 میں طالبان پر پابندیوں کے نظام سے متعلق مانیٹرنگ ٹیم کی مدت میں 12 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

عاصم افتخار نے اس قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’بروقت بھی ہے اور ضروری بھی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مستقل مندوب کے مطابق: ’پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرم موجودگی پر شدید تشویش لاحق ہے، جن میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان)، بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) اور مجید بریگیڈ، داعش خراسان اور القاعدہ شامل ہیں۔ یہ گروہ پاکستان کے خلاف بعض انتہائی گھناؤنے دہشت گرد حملوں اور یرغمال بنانے کے واقعات کے ذمہ دار رہے ہیں۔‘

رواں ماہ فروری میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے اور اسلام آباد کی مسجد میں داعش خراسان کے حملوں میں مجموعی طور پر 80 بے گناہ پاکستانیوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’ایک بار پھر ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔‘

عاصم افتخار نے کہا: ’ہم ایک مرتبہ پھر اس مطالبے کو دہراتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے اور بیرونی تخریب کار عناصر کو صورت حال سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ’دہشت گرد گروہوں کو بلا روک ٹوک ایسے اقدامات کرنے سے روکیں اور پائیدار اور قابلِ تصدیق اقدامات کے ذریعے اپنی انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کریں، تاکہ دیرپا امن اور سلامتی کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔‘

پاکستانی مندوب نے مزید کہا: ’یہ فیصلہ طالبان کو کرنا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے کون سا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ تنہائی کا راستہ یا امن اور خوشحالی کا وہ راستہ جو عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ: ایک کروڑ ڈالر کے فراڈ میں مبینہ کردار پر دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد

جمعہ فروری 13 , 2026
Share امریکہ محکمہ انصاف نے جمعرات کو کہا ہے امریکہ میں ہیلتھ کیئر سکیم میں ایک کروڑ ڈالر کے فراڈ میں مبینہ کردار پر دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکہ میں ہیلتھ کیئر کا یہ منصوبہ طبی دیکھ بھال اور انشورنس کے پروگرامز سے متعلق […]

You May Like