پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری سے جوڑنے کے لیے ’دا گلوبل کنیکٹ‘ پلیٹ فارم

Share

 عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون لمیٹڈ اور نٹ شیل گروپ نے ’دا گلوبل نیکٹ‘ کے نام  سے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے قیام کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ابھرتی معیشتوں میں سرحد پار سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط جاز ورلڈ کے ساتھ دبئی میں ویون کے عالمی ہیڈکوارٹر میں پیر کو ورلڈ گورنمٹس سمٹ کے موقع پر کیے گئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ معاشی استحکام، اصلاحاتی پالیسیوں اور بیرونی مالی معاونت کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے تعاون کے ساتھ توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور برآمدی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع نمایاں ہو رہے ہیں۔

نٹ شیل گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سمیت حکومتی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر مملکت نے اس اقدام کو پاکستان کے لیے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت قرار دیا۔
 
انہوں نے کہا حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل سے ’پاکستان کا میکرو اکنامک استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط اور کاروباری ماحول کو بہتر بنا رہا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور سرحد پار سرمایہ کاری جیسے اقدامات عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیغام دیتے ہیں۔

انہوں نے ’حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کی عالمی اقتصادی شمولیت کے لیے اہم پلیٹ فارم قائم کرنے میں نٹ شیل گروپ کردار کو سراہا۔‘

نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین محمد اظفر احسن نے اس موقعے پر کہا کہ دا گلوبل کنیکٹ ایک سادہ مگر نہایت اہم اصول پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا ’پاکستان جیسے ممالک اور دیگر ابھرتی معیشتوں میں صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ ایسے منظم پلیٹ فارمز کی کمی ہے جو ارادوں کو عملی شکل دیں۔

’ہمارا مقصد عالمی سرمایہ، ٹیکنالوجی اور منڈیوں کو قابل اعتماد مواقع سے جوڑنا ہے تاکہ طویل مدتی شراکت داری، تسلسل اور اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔‘

’دا گلوبل کنیکٹ‘ کا پہلا اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 11 فلسطینی قتل

پیر فروری 16 , 2026
Share غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی جان سے گئے۔ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی فائر بندی کے باوجود فلسطینی علاقے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر […]

You May Like