پاکستان اور قطر کا خطے میں امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Share

وزیراعظم شہباز شریف اور  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان منگل کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ماہِ مقدس رمضان المبارک کی بابرکت آمد پر ایک دوسرے کو دلی مبارک باد دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سکون کے لیے دعائیں کیں۔

بیان کے مطابق: ’وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر حصوں میں امن اور مفاہمت کے فروغ کے لیے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرپرستی میں قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کو نہایت خوشگوار اور دوستانہ قرار دیا۔

پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور اسلام آباد مختلف مواقعوں پر قطر کی جانب سے کی گئی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔

گذشتہ برس افغانستان کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد بھی قطر اور ترکی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان فائربندی کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مذاکرات یا مزاحمت: پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات ختم کر کے متحد ہو پائے گی؟

بدھ فروری 18 , 2026
Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما گذشتہ کچھ روز سے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف عمران خان کی بہنیں تو دوسری جانب پارٹی رہنما، دونوں طرف مذاکرات یا مزاحمتی سیاست کے حوالے سے منقسم رائے سامنے […]

You May Like