نوشہروفیروز میں شالیمار ٹرین کی مال گاڑی کو ٹکر، ایک شخص کی موت

Share

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے لاکھاروڈ ریلوے سٹیشن کے قریب اتوار کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ ریلوے ٹریک کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے سکھر جمشید عالم کے مطابق حادثے میں جان سے جانے والے شخص کی شناخت سکھر کے رہائشی ندیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مال بردار ٹرین کی آخری بوگی میں موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک عارضی طور پر بند کیے گئے تھے، جنہیں بحال کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شالیمار ایکسپریس نے لوپ لائن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو عقب سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سامان سے بھری دو بوگیاں الٹ کر ٹرین پر جا گریں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک مکمل طور پر بند ہو گئے تھے جس سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی۔

تاہم بعد ازاں ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ٹرین کو متبادل ٹریک کے ذریعے روانہ کر دیا گیا اور لاکھاروڈ سٹیشن پر موجود تمام مسافروں کو ٹرین میں بٹھا کر آگے بھیج دیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی ایس ریلوے سکھر جمشید عالم اور ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل کھوسو موقع پر پہنچے اور ضلعی و ریلوے انتظامیہ کے ہمراہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق جان سے جانے والے شخص کی لاش ملبے سے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے محراب پور ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کے افغان حملوں پر انڈین تنقید ’بیہودہ‘: دفتر خارجہ

بدھ مارچ 18 , 2026
Share حکومت پاکستان نے اتوار کو انڈیا کی جانب سے پاکستان کی افغانستان کے اندر کارروائی پر تنقید مسترد کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری‘ اور ’شرم ناک حد تک منافقانہ‘ قرار دے دیا۔ پاکستان نے فروری کے آخر میں افغان طالبان کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سے […]

You May Like